Thursday, April 25, 2024

شکیل آفریدی کو  عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتاہے ، وزیراعظم

شکیل آفریدی کو  عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتاہے ، وزیراعظم
July 23, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شکیل آفریدی کو عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کیا جا سکتا ہے  ، معاملے پر امریکا سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں،  بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=EsqpE6bg4wg وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے  صدرٹرمپ کیساتھ ملاقات پر خوشی کااظہارکیا  اور کہا کہ وہ ایک صاف گوشخص ہیں جولفظوں کیساتھ ہیرپھیرنہیں کرتے۔ وزیراعظم نےکہاعافیہ صدیقی کےبدلےشکیل آفریدی کی رہائی پربات ہوسکتی ہے،پاکستان میں شکیل آفریدی کی حیثیت ایک جاسوس کی ہے،امریکااگر معلومات دیتاتواسامہ بن لادن  کیخلاف کارروائی کرتے۔ افغانستان کی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئےعمران نےکہا کہ مسئلہ افغان کوصرف سیاسی طریقےسےحل کیاجاسکتا ہے ، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین مذاکرات رہےہیں۔ وزیر اعظم نےمزیدکہاپاکستان بھارت کیساتھ اچھےتعلقات کاخواہشمندہے، ایٹمی ہتھیارکوئی آپشن نہیں، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتےہیں۔ وزیر اعظم عمران خان  کاکہناتھاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام  محفوظ ہاتھوں میں ہے، اس بارے میں کسی کو فکرمندہونےکی ضرورت نہیں۔انہوں نےکہاایران امریکا ایران تنازع کاپاکستان اورخطےپربرااثرپڑےگا، کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے  کو تیارہے۔ وزیراعظم نے مزیدکہااس وقت دوامریکی اورایک آسٹریلوی مغوی افغانستان میں ہیں جن کی رہائی  کیلئے پاکستان کوششیں کررہا ہے۔اس حوالےسےآئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں خوشخبری ملنےکی امیدہے۔