Friday, April 26, 2024

شکیب الحسن کو کرٹلی امبروز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو وکٹیں درکار

شکیب الحسن کو کرٹلی امبروز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو وکٹیں درکار
March 3, 2019
کمبرلی ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈیز فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے فقط دو وکٹیں درکار ہیں ۔ کرٹلی امبروز نے ایک روزہ کرکٹ میں 225 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ شکیب الحسن نے اب تک 224 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اگر شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں تو وہ دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے 32ویں باؤلر بن جائیں گے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اتوار کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کر کے امبروز کو پیچھے چھوڑ دیں گے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر مشرفی مرتضیٰ ہیں جنہوں نے 232 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔