Tuesday, April 23, 2024

شکیب الحسن کاعالمی کپ کے دوران 500 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز

شکیب الحسن کاعالمی کپ کے دوران 500 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز
July 3, 2019
لندن ( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچ میں متعدد ریکارڈ بن گئے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جنھوں نے عالمی کپ کے دوران 500 سے زائد رنز بنائے اور میگا ایونٹ میں 10 سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ یہ اعزاز ان کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران حاصل ہوا ۔ اسی میچ میں  بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 26 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بنے۔ شکیب الحسن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔