Friday, April 19, 2024

شکی مزاج شخص نے بیوی کو زندہ دفن کر دیا

شکی مزاج شخص نے بیوی کو زندہ دفن کر دیا
May 9, 2019
سکھر ( 92 نیوز) سکھر میں ظلم کی انتہا ہو گئی ، شکی مزاج شخص نے بیوی کو زندہ دفن کر دیا ، پولیس نے خاتون کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی سندھ میں ایک اور شادی شدہ خاتون شک کی بھینٹ چڑھ گئی ، شکی مزاج شخص ظالم شوہر نے 17 سالہ بیوی کو کاروکاری کے الزام میں تشدد کے بعد زندہ دفن کردیا۔ کریم بخش نامی ملزم نے دو روز قبل ایک گھر پر حملہ کرکے شرف الدین کو قتل اور چار افراد کو زخمی کیا تھا۔

 دوستوں کے سامنے رقص سے انکار پر شوہر کا بیوی پر تشدد، بال مونڈ دیے ‏

پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش اپنی بیوی کو بھی تشدد کے بعد زندہ دفن کرنے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے تھانہ صالح پٹ میں خاتون کو زندہ دفن کرنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کریم بخش اور اس کے 5 ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔