Friday, April 26, 2024

شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے ، فردوس عاشق اعوان

شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے ، فردوس عاشق اعوان
November 17, 2020

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  بدترین شکست کے بعداپوزیشن مانے نہ مانے لیکن گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دی اہے ، مسترد شدہ راجکماری اور بلاول تاریخی شکست پر  ماتم کناں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ان  کوسمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتاجس میں آپ جیتیں، اب حوصلہ کرو،ووٹ کو عزت دو۔