Wednesday, April 24, 2024

شکریہ !!! ایک ایسا لفظ جو آپ کی ازدواجی زندگی بدل سکتا ہے: محققین

شکریہ !!! ایک ایسا لفظ جو آپ کی ازدواجی زندگی بدل سکتا ہے: محققین
October 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) محققین نے ایک تحقیق کے بعد قرار دیا ہے کہ شریک حیات کی طرف سے تشکر کا اظہار ازدواجی زندگی کی خوشیوں کے لیے بہت اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب سے اہم اشارہ ہے۔ یونیورسٹی آف جارجیا کے محققین کے مطابق ”تھینک یو“ کے الفاظ شادی شدہ لوگوں کی زندگی میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور قدر دانی کا یہ احساس زوجین میں دیرپا تعلقات کی ضمانت بھی بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق سماجی تعلقات پر مبنی جریدہ ”جرنل پرسنل ریلیشن شپ“ میں شائع ہوئی ہے۔ مطالعہ کے شریک محقق ٹیڈ فیوٹرس نے کہا ہے کہ ہم نے یہ نتائج ٹیلیفونک سروے سے اخذ کیے ہیں اور ہمیں پتا چلا ہے کہ شریک حیات کی طرف سے اس بات کا یقین کہ وہ دل سے آپ کی قدر کرتا ہے اور سراہے جانے کا احساس براہ راست آپ کے شادی پر اثر انداز ہوتا ہے اور آپ کی اپنی شادی کے بارے میں سوچ اور ازدواجی تعلقات کو نبھانے کا رویہ تبدیل کر سکتا ہے۔ ایک اور محقق پروفیسر ایلن بارٹن نے کے مطابق اس سے تحقیق سے ہمیں شکریہ کی قوت کا بھی پتا چلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نتائج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ جیون ساتھی کے درمیان ممنونیت کے اعلیٰ احساس نے عورتوں اور مردوں کو طلاق سے محفوظ کیا تھا اور خاص طور پر بیوی سے گھریلو ناچاقی کے درمیان ہونے والی بحث و تکرار کے منفی اثرات کو زائل کیا تھا۔