Thursday, April 25, 2024

  شکرگڑھ : لانس نائیک مشتاق احمد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں  میں سپرد خاک

   شکرگڑھ : لانس نائیک مشتاق احمد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں  میں سپرد خاک
July 13, 2015
شکرگڑھ(92نیوز)وادی   تیراہ  خیبر ایجنسی میں دشمن سے لڑتے ہوئے ارض وطن پاکستان کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے لانس نائیک مشتا ق احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی گاؤں ہریال تحصیل شکرگڑھ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں  پاک فوج کے میجر جنرل سرفراز ستار ،بریگیڈئیر سعد سعید نیک ،کرنل اظہر ،کرنل ظہور کے علاوہ علاقہ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ،رانا افتخار حسین مردووال ،غلام مرتضے ،رانا محمد آصف ،رانا محمد شاہد ،رانا محمد حنیف ،محمد اقبال ،شیر زمان خان ،ارشاد خان ،گل زاد خانمدہ اور دیگر دیہاتیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوجی حکام نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے بھیجی گئی پھولوں کی چادر بھی شہید کی قبر پر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،فوجی حکام نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شہید مشتاق احمد نے اپنے 13سالہ عسکری کیرئیر میں بہاولپور ،سیالکوٹ اور پارہ چنار میں اپنی خدمات سرانجام دیں وہ شروع سے ہی نہایت صاف گو محنتی اور دلیر آدمی تھے۔ اس نے وادی تیراہ خیبر ایجنسی میں دشمن سے لڑتے ہوئے اپنی جان ارض وطن پر قربان کر دی اس نے اپنے پیچھے ایک بیوہ ،چار بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔