Friday, May 3, 2024

شکر ہے میں نے استعفیٰ نہیں دیا ورنہ دو منٹ میں منظور ہوجاتا : شیخ رشید کا سپیکر اسمبلی سے مکالمہ

شکر ہے میں نے استعفیٰ نہیں دیا ورنہ دو منٹ میں منظور ہوجاتا : شیخ رشید کا سپیکر اسمبلی سے مکالمہ
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور سپیکر ایاز صادق کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ،، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے استعفی نہیں دیا،،ورنہ منظور ہونے میں دو منٹ نہ لگتے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر استعفی میں نے دیا ہوتا تو آپ نے منظور کرتے ہوئے دو منٹ لگانے تھے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے استعفی نہیں دیا ۔ جس پر سپیکر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دو منٹ نہیں منظور کرنے میں دو سیکنڈ لگاتا۔ اس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ تو مجھے اچھی طرح علم ہے سپیکر نے جواب دیا کہ سچی بات یہ ہے کہ اگر آپ استعفی دیتے تو میں آپ کے ساتھ بھی وہی سلوک کرتا جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہے، میرے لیے تمام اراکین برابر ہیں۔ شیخ رشید گویا ہوئے وہی سلوک کرتے جو ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ کے ساتھ کرتا ہے ۔ سپیکر نے فوراً جواب دیا نہیں وہ سلوک کرتا جو ایک عام آدمی بادشاہ کے ساتھ کرتا ہے۔