Saturday, May 18, 2024

شکایات سیل کےذریعے عوام سے براہ راست رابطہ قائم ہوا، وزیر اعظم

شکایات سیل کےذریعے عوام سے براہ راست رابطہ قائم ہوا، وزیر اعظم
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شکایات سیل کے ذریعے عوام سےبراہ راست رابطہ قائم ہوا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں شکایات سیل نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اک اجلاس بھی کل طلب کر لیا جس میں  20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔