Wednesday, April 24, 2024

شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے باوجود ایم کیو ایم کے بیرون ملک مظاہرے، وزیراعظم کا اظہار برہمی، فاروق ستار کا مؤقف دینے سے انکار

شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے باوجود ایم کیو ایم کے بیرون ملک مظاہرے، وزیراعظم کا اظہار برہمی، فاروق ستار کا مؤقف دینے سے انکار
October 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے باوجود ایم کیو ایم کے بیرون ملک مظاہروں پر وزیراعظم نوازشریف نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک حکومت مخالف مظاہروں پر وزیراعظم نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم استعفوں سے متعلق آئندہ چند روز میں پالیسی واضح کرے گی۔ حکومتی مؤقف کے مطابق ایم کیو ایم نے جن مسائل کے خلاف مظاہرے کیے حکومت پہلے ہی کمیٹی قائم کرچکی ہے تاہم ایم کیو ایم نے مظاہرے کر کے حکومت کو منفی پیغام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان معاملات ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ فاروق ستار اور شکایات ازالہ کمیٹی کے رکن سینیٹر فروغ نسیم نے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ حکومتی وزرا بھی تمام صورتحال پر لب کشائی سے گریزاں ہیں۔