Friday, March 29, 2024

شکاگو کے اسپتال میں فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

شکاگو کے اسپتال میں فائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک
November 20, 2018
شکاگو (92 نیوز) امریکا میں ایک بار پھر گولیوں کی گونج شروع ہو گئی۔ شکاگو کے اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار سمیت تین  افراد ہلاک  اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بروقت کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلےاسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ کی اور پھر اسپتال کی عمارت کے اندر گھس کر فائر کھول دیا جس کے بعداسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکت کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکا میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت سب سے زیادہ بندوقیں اور پستول پائی جاتی ہیں۔