Tuesday, April 23, 2024

شکاگو اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے دانش اطلس وطن واپس پہنچ گئے

شکاگو اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے دانش اطلس وطن واپس پہنچ گئے
October 30, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کے لیے پہلی بار شکاگو اوپن جیتنے والے سکواش سٹار دانش اطلس وطن واپس پہنچ گئے انہوں نے فائنل میں اپنے ہم وطن فرحان زمان کو شکست دی تھی۔ تفصیلات کےمطابق دانش اطلس نے پاکستان کی جانب سے شکاگو اوپن کے فائنل میں ہم وطن فرحان زمان کو تین کے مقابلے میں ایک سیٹ سے شکست دی۔ دانش اطلس اور فرحان زمان کے درمیا ن فائنل میچ ستر منٹ جاری رہا جس میں دانش اطلس نے ہم وطن کے مقابلہ میں گیارہ سات ،نو گیارہ، گیارہ سات اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دانش اطلس کو شکاگو اوپن کا چیمپین بننے پر ٹرافی اور ایک ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔ واضح رہے کہ  دانش اطلس نے سیمی فائنل میں مصری ٹاپ سیڈڈ اینڈریو واڈی کو شکست دی تھی۔