Thursday, April 25, 2024

شکارپور:لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہیں نہ ملنےپراحتجاجی ریلی

شکارپور:لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہیں نہ ملنےپراحتجاجی ریلی
April 15, 2015
شکارپور(92نیوز)شکارپور میں لیڈی ہیلتھ ورکروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں سیکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکروں نے تنخواہوں کے نہ ملنے کےخلاف  احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکا نے ھاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرےبازی کر رھی تھیں۔ ڈی ایچ او آفیس  کے سامنے سے نکلنےوالی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ھوتی ھوئی لکھی در چوک پر اختتام پذیر ھوئی۔ لیڈی ھیلتھ ورکروں سلمیٰ نقوی، ربینا عباسی، رانی شیخ ،شاھین بھیو و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخوائیں نہیں مل رھی ھیں جس کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کرنے پر مجبور ھیں اور ھمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ھمیں ابھی تک ریگولر بھی نہیں کیا گیا جسکا اعلی حکام نوٹس لیں اگر فوری تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔