Friday, May 17, 2024

شکارپور : گرفتار خودکش بمبار عثمان کے کیس میں اہم پیش رفت ،2 قریبی عزیز گرفتار

شکارپور : گرفتار خودکش بمبار عثمان کے کیس میں اہم پیش رفت ،2 قریبی عزیز گرفتار
September 18, 2016
شکارپور(92نیوز)شکار پور سے گرفتار خودکش بمبار عثمان کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے حساس اداروں نے حب چوکی سے عثمان کے دو چچوں کو حراست میں لے لیا ہے  دوسری جانب ملزم کا جناح ہسپتال میں میڈیکولیگل کرالیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق 13ستمبر کو عید کے روز شکارپور کے علاقے خان پور میں نماز عید کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار خود کش حملہ آور عثمان کے دو چچا حساس اداروں نے حب چوکی سے حراست میں لے لیے ۔ تفتیشی اداروں کے مطابق گرفتار خودکش بمبار عثمان کے چچا نور ہانی گل اور علی گل کو تفتیش کیلے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خود کش بمبار عثمان کا والد رحم گل نے سوات میں فوجی آپریشن کے دوران جیل کاٹی وہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن منتقل ہوا اور پھر افغانستان چلا گیا  جہاں وہ دو سال قبل ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار بمبار اتحاد ٹاون میں واقع رحمانیہ مدرسے سے دینی تعیلم بھی حاصل کی  دو سال قبل رینجرز کے چھاپوں کے بعد عثمان کے خاندان نے حب چوکی میں رہائش اختیار کر لی تھی  ادھر خود کش حملہ آور عثمان کا جناح ہسپتال میں میڈیکو لیگل کرایا گیا ہے ملزم کو سی ٹی ڈی اہلکار لائے تھے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق عثمان کی عمر اٹھارہ سے بیس برس کے درمیان ہے اور اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے ۔