Wednesday, May 8, 2024

شکارپور ، پولیس اور ملزموں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق

شکارپور ، پولیس اور ملزموں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق
June 2, 2019
  شکار پور (92 نیوز) شکارپور میں کچے کے علاقے میں پولیس اور ملزموں کے درمیان  مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ شکار پور میں کچے کے علاقے بچل شاہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں  تھانہ لکھی  غلام شاہ کے ایس ایچ او  غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پہنور شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ  کے تبادلے میں 3  اہلکار زخمی  بھی ہوئے۔ واقعے کے بعد ڈاکو فائرنگ  کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کچے میں 4 روز قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے  علاقے میں  سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں  200 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اے ایس پی  سٹی کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔