Monday, May 13, 2024

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن اسلحہ نہ ملنے پر روک دیا گیا

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن اسلحہ نہ ملنے پر روک دیا گیا
May 29, 2021

شکارپور (92 نیوز) شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 8 روز سے جاری پولیس کا گرینڈ آپریشن آج روک دیا گیا۔ تمام نفری کو کیمپ واپس بلالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن نئی بکتر بند گاڑیاں اور جدید اسلحہ پہنچنے تک بند کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن نئی بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ ملنے تک بند کیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو گڑھی تیغوبچائو بند کیمپ میں بلالیا گیا ہے۔

ایس ایس پی تنویرتنیو کا کہنا ہے نئی حکمت طے کی جارہی ہے، ایک دو دن بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چین آف کمانڈ کی تبدیلی سے آپریشن متاثر ہوا ہے۔ پولیس کچے کےعلاقے سےایک بھی ڈاکو کو گرفتارنہیں کرسکی ہے۔

دوسری جانب دادو ضلع کے کچے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

پولیس نے دریائے سندھ کے ساتھ جڑے علاقوں میں بھاری نفری بھیج دی۔ ضلع دادو، نوشہروفیروز کے سرحدی علاقوں اور دیگر مقامات پر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، شناختی دستاویز اور کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔