Thursday, April 25, 2024

شکارپور: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 7افراد جاں بحق

شکارپور: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 7افراد جاں بحق
May 12, 2015
شکارپور(ویب ڈیسک)لکھی غلام شاہ کچے کے علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گرپوں میں تصادم سات  افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق  شکارہور کے علاقے لکھی غلام شاہ اور جھلی کلواڑی  ک ے کچے کے علاقے  منگنیجو برادری اور جونیجو برادری  میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں منگنیجو برادری کے چار افراد اور جونیجو برادری کے تین افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ کئی گھنٹوں تک علا قہ میدان جنگ بنا رھا اور وقفے وقفے سے فائرنگ ھوتی رھی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال لکھی غلام شاہ پہنچایا  اور پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردیں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گرپوں میں زمین کے دیرینہ تنازع پر کئی سال سے دشمنی چلی آرھی ھے جس کے باعث آج دونوں قبائل کے لوگ آمنے سامنے آگئے تو تصادم ھوگیا جس کے باعث بڑی تعداد میں جانی نقصان ھوا۔