Thursday, April 25, 2024

شکارپور: بہن سےدوستی کرنے کی رنجش پر نوجوان قتل، لاش بیگاری کینال میں پھینک دی گئی، ملزم گرفتار

شکارپور: بہن سےدوستی کرنے کی رنجش پر نوجوان قتل، لاش بیگاری کینال میں پھینک دی گئی، ملزم گرفتار
December 20, 2015
شکارپور (نائنٹی ٹو نیوز) بہن سے دوستی کرنے کی رنجش پر شکارپور میں نوجوان قتل جبکہ لاش بوری میں بند کر کے بیگاری کینال میں پھینک دی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شکارپور میں ماڑی چوکی کے قریب ایک نوجوان فضل الرحمان کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے بوریوں میں بند کر کے بیگاری کینال میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کر لی اور قاتل کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے لڑکے کی لڑکی سکینہ سے موبائل فون پر دوستی ہوئی اور دونوں میں محبت ہو گئی۔ لڑکی نے لڑکے کو گھر بلایا تو لڑکی کا بھائی گھر پہنچ گیا جس نے کارو قرار دے کر لڑکے کو قتل کر کے لاش بیگاری کینال میں پھینک دی۔ مقتول کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔