Saturday, April 27, 2024

شکارپور ، انڈس ہائی وئے میں ایمبولینس پر فائرنگ ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

شکارپور ، انڈس ہائی وئے میں ایمبولینس پر فائرنگ ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
September 7, 2018
شکارپور (92 نیوز)  شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈکھن کے مقام پر ایمبولینس پر فائرنگ ہوئی جس میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جکھرانی برادری کا ایک گروپ اپنے ایک شخص کو ایمبولینس میں لاڑکانہ لے جا رہا تھا کہ مخالف گروپ نے ڈکھن کے مقام پر گولیاں برسادیں۔ ملزمان حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی سرفراز شیخ کے مطابق دونوں گروپوں میں دیرینہ دشمنی چل رہی ہے۔ پہلے جیک آباد کے علاقے میں تصادم ہوا تھا۔ ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ ملزمان کوجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایمبولینس پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے 3 کی شناخت حبیب، کیوڑو اور رحیم بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔