Friday, April 26, 2024

شکار پور میں لوگ میتیں کندھوں پر اٹھا کر ندی عبور کرنے پر مجبور

شکار پور میں لوگ میتیں کندھوں پر اٹھا کر ندی عبور کرنے پر مجبور
October 6, 2019
شکار پور ( 92 نیوز)  شکار پور کا  میں  گاؤں میں پل نہ ہونے کے باعث لوگوں کو اپنے پیارے کی لاش کندھوں پر اٹھا کر ندی عبور کرنا پڑی۔سندھ میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ٹھٹھہ میں بھی ایسے دو واقعات  پیش آچکے ہیں۔ سندھ میں کہیں ویکسین نہیں ، کہیں ایبولینس نہیں ، سندھ حکومت کی نااہلی عوام کیلئے عذاب بن گئی ۔شکارپور کی تحصیل لکی غلام شاہ کے قریب گاؤں گھر پھنجا میں پل نہ ھونے کے باعث نعش کو کندھوں پر اٹھاکر ندی پار کرکے قبرستان منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے شیرکوٹ ندی پر پل نہ ہونے پر سند حکومت کو متعدد بار پل کی تعمیر کیلئے درخواست کی گئی مگر کسی نے فریاد نہیں سنی ۔ ایسا ہی  ایک واقعہ ٹھٹھہ کا علاقہ سجاول  میں دو بار پیش آچکا ہے۔جہاں پل نہ ہونے کے باعث لاش  پانی سے گزار کر منتقل کرنا پڑی ، 4سالہ بچی شہزادی کی میت  تھرموپور شیٹ پر لے جانا پڑی ۔