Thursday, May 9, 2024

شکار پور، جیل پولیس تشدد سے ملزم جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

شکار پور، جیل پولیس تشدد سے ملزم جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
October 2, 2019
شکار پور(92 نیوز) شکار پور میں جیل پولیس کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ ملزم جاں بحق ہو گیا، ورثا نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ بلوچستان جانیوالی ٹریفک بلاک کردی۔ لواحقین کے مطابق 2 روز قبل صدر محلہ میں پولیس نے جوا کے الزام میں 35 سالہ  سعید کو گرفتار کیا جس کے بعد منشیات رکھنے کے الزام میں چالان کر کے جیل میں زیر حراست رکھا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ لاش ملنے کے بعد لواحقین نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔ احتجاج کے باعث سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ملوث پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہوتے اور انکے خلاف کارروائی نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔