Thursday, May 9, 2024

شکار پور، جتوئی قبیلے کے دوگروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

شکار پور، جتوئی قبیلے کے دوگروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
April 8, 2021

شکارپور (92 نیوز) شکار پور کے علاقے رستم کے قریب جتوئی قبیلے کے دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کامران نواز کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ سیاہ کاری کے معاملہ پر ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔