Friday, May 3, 2024

شٹ ڈاؤن سے امریکہ بھر میں سنگین انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے ، بل بلاسیو

شٹ ڈاؤن سے امریکہ بھر میں سنگین انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے ، بل بلاسیو
January 18, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) میئر نیویارک بل بلاسیو نے کہا کہ شٹ ڈاؤن سے امریکہ بھر میں سنگین انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے۔ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن 27 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ ایسے میں میئر نیویارک صدر ٹرمپ پر برس پڑے۔ میئر بل بلاسیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تارکین وطن کو بنیاد بنا کر نام نہاد شٹ داؤن پیدا کیا۔ مئیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پاس لوگوں کیلئے صرف ایک ماہ کے  ویلفیئرفنڈ باقی ہیں۔ یکم مارچ کے بعد ہمارے لیے ویلفیئر فنڈز کی ادائیگی بہت مشکل ہوجائے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ٹرمپ کا پیدا کردہ مصنوعی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔