Thursday, April 18, 2024

شوہر کے مبینہ تشدد پر خاتون انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی، ملزم گرفتار

شوہر کے مبینہ تشدد پر خاتون انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی، ملزم گرفتار
November 13, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں تین ماہ قبل شادی ہونے والی شمع شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئی، شوہر نے مبینہ طور پر شمع کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی۔ حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی کی رہائشی 28 سالہ شمع شوہر کے ظلم کا شکار ہوگئی، شوہر نے مبینہ طور پر شمع کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی شوہر کے ظلم سے تنگ آکر انصاف کے لئے سخی پیر تھانے پہنچ گئی۔ شمع کے مطابق تین ماہ قبل اس کی شان سے شادی ہوئی تھی، شوہر نے ساس سے تلخ کلامی پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، متاثرہ لڑکی شمع نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے شوہر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔