Friday, March 29, 2024

بھارت، شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کی خودکشی

بھارت، شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کی خودکشی
March 4, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی خواتین جہیز کے نام پر نہ ختم ہونے والی اذیت میں مبتلا ایک اور لڑکی نے شوہر کے تشدد اور سماجی رویوں سے تنگ آکر موت کوگلے لگا لیا۔ عائشہ کی خودکشی کے بعد بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی، ان کے والد کہتے ہیں معاشرے کی باقی بیٹیوں کو بچانا ہوگا۔

بھارت میں جہیز کی لعنت ایک اور قیمتی جان نگل گئی۔ شوہر اور سسرال کےطعنوں نے بھارت کی عائشہ کوخودکشی پرمجبور کردیا۔

دریائے سبرمتی میں چھلانگ لگانے والی عائشہ کے دردناک پیغام نے سننے والوں کی آنکھ کو نم کردیا۔

عائشہ کی خودکشی پران کے گھروالےغم سے نڈھال ہیں، میڈیا سے گفتگو میں عائشہ کے والد نے کہا ملک کی باقی بیٹیوں کوبچانے کی ضرورت ہے۔

یہ ویڈیوپیغام سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیااور انڈیا میں سماجی رویوں، طعنوں اور جہیز کی وجہ سے خواتین کی خودکشیاں ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین انڈین معاشرے کی بے حسی پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کررہے ہیں۔