Thursday, May 9, 2024

شوگرملزایسوسی ایشن کا جہانگیر ترین گروپ پرعدم اعتماد

شوگرملزایسوسی ایشن کا جہانگیر ترین گروپ پرعدم اعتماد
July 10, 2020
لاہور (92 نیوز) شوگرملزایسوسی ایشن نے جہانگیر ترین گروپ پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا، شوگر ملزایسوسی ایشن پروگریسو گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، حکومت ہمارے مسائل حل کرے۔ لاہور میں شوگر ملزایسوسی ایشن پروگریسو گروپ نے نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا  اظہار کر دیا، جاوید کیانی بولے کہ ہم کسی سیاسی اثرکے تحت ہیں نہ ہی کسی کارٹلائزیشن کا حصہ ہیں، کسی سے اختلافات نہیں چاہتے، حکومت کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جاوید کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت چینی کی ایک قیمت پر اتفاق کرے اور پھر ہدایت جاری کرے۔ ملک میں چینی موجود ہے کوئی بحران نہیں، موجودہ حالات میں چینی کی قیمت لاگت کومدنظررکھ کرمقررکی جائے، ہماراجینا مرنااس ملک کے ساتھ ہے، حکومت ہمارے مسائل حل کرے۔ ذکاء اشرف بولے کہ  شوگرانڈسٹری کے لوگ وزیراعظم سے ملناچاہتے ہیں، اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن پروگریسو گروپ کی پریس کانفرنس کی اہم بات جہانگیر ترین گروپ پرعدم اعتماد کا اظہار تھا، پریس کانفرنس  میں گروپ نے اپنی اکثریت ثابت کردی۔ نیوز کانفرنس میں پنجاب کی 42 میں سے 29 شوگرملز کے نمائندوں نےشرکت کی، جبکہ پروگریسو گروپ کو تیس ملز کی حمایت حاصل ہے۔