Wednesday, April 24, 2024

شوگرملز کے سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری

شوگرملز کے سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) شوگرانکوائری کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق شوگرملز کے سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 شوگر ملز کے مالکان یا چیف فنانشل آفیسر کو کمیشن کے سامنے الگ الگ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ شوگر ملوں سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے فرانزک مکمل ہونے کے بعد مالکان یا چیف فنانشل آفیسرز کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، شوگر ملز مالکان سے دستاویزات سمیت متعلق سوالات کیے جائیں گے۔