Monday, May 6, 2024

شوگران اور ناران میں  جاری ہیلی سکی مقابلے اختتام پذیر

شوگران اور ناران میں  جاری ہیلی سکی مقابلے اختتام پذیر
February 22, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) شوگران اور وادی ناران میں ایک ہفتے سے جاری ہیلی سکی مقابلے ختم ہوگئے، دنیا کے 11 ممالک سے 60 غیرملکی اسکیئرز اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی سکی مقابلے 16 سے 22 فروری تک جاری رہے، مقابلوں کا انعقاد افنٹی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کیا گیا، مہم جوئی پر مبنی کھیلوں کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی اورسیاحت کا فروغ تھا۔ مقابلوں میں آسٹریلیا، فرانس، جرمنی ، اٹلی ، سپین ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا کے کھلاڑی  شریک ہوئے، ہیلی سکی کیلئے سابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولیا ایسابیل بشپ، برطانوی کھلاڑی اور کرکٹر ڈیوڈ گاوربھی موجود تھے۔ سپین اور اٹلی کے سابق وزرائے اعظم بھی ہیلی سکی سے لطف اندوز ہوئے۔