Sunday, September 8, 2024

شوگر کے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی میں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے

شوگر کے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی میں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے
November 14, 2016
  کراچی(92نیوز)دنیابھرمیں شوگرکے عالمی دن کے موقع پر طبی مراکز میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے المصطفٰی ویلفئیرسوسائٹی نےبھی  ایک روزہ کیمپ لگایا۔ تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں خاموش قاتل بیماری شوگرکاعالمی دن منایاگیا۔ المصطفٰی ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے شوگر،موٹاپے،وزن اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی گئی۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ  شوگرکی وجہ سے گردے سمیت جسم کے دیگراعضا بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ المصطفی ویلفیئرسوسائٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کا کہناتھاکہ مفت ٹیسٹ کی سہولت غریب افرادکے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ویلفیئرسوسائٹی کے لگائے گئے کیمپ سےکراچی کے مختلف علاقوں سے آنیوالی عوام نے استفادہ کیا۔