Wednesday, April 24, 2024

شوگر ملز کی ٹیکس چوری کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ

شوگر ملز کی ٹیکس چوری کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ
May 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شوگر ملز کی ٹیکس چوری کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی تفصیلات نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیں۔ جرم کی مرتکب تمام شوگر ملز اور مالکان کیخلاف انکوائریز نیب کو بھیجی جائیں گی۔ فنانشل کرائمز سے متعلق معاملات ایس ای سی پی کے سپرد کیے جائیں گے۔ کارٹیلائزیشن کے جرائم کو مسابقتی کمیشن دیکھے گا۔ گزشتہ روز حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی تھی ۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پرڈالی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شوگر بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے اور نیب میں مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ذمہ داروں سے ریکوری اور سخت کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، ہمیں آج کے فیصلے کو سراہنا چاہئے، چینی میں مسلسل اضافے پر وزیر اعظم نے ایک انکوائری کمیٹی بنائی، جس کو ہیڈ ایف آئی اے کے واجد ضیاء نے کیا اور کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دی۔