Saturday, May 11, 2024

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے ہائی پاور کمیٹی قائم کردی

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے ہائی پاور کمیٹی قائم کردی
November 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہائی پاور کمیٹی قائم کردی۔

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگرانڈسٹری کے مسائل حل کرنےکایقین دلادیا۔

لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پکڑ دھکڑ اور ایف آئی آرز سے مکمل اجتناب کرنے کا کہا گیا ہے۔

چودھری ذکا اشرف کا کہنا ہے مشیرخزانہ نےچینی کی قیمت کو مارکیٹ میں میکنزم پر چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومت وافرچینی ذخیرہ کرلےگی یاشوگرملز کوایکسپورٹ کرنےکی اجازت دے گی، مسابقتی کمیشن میں مسائل کوجلد حل کیاجائے گا۔

چیئرمین پاکستان شوگرملزم ایسوسی ایشن نے کہا کہ گورنمنٹ سےورکنگ ریلیشن بن گیا ہے ،حکومت کےساتھ مل کرچلیں گےتومسائل حل ہوں گے،
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں نئی چینی آنے سے چینی کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پاکستان شوگر ملز کے دیگر عہدیدران کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت کے ساتھ مشاورت سے معاملات آگے بڑھیں گئے اور شوگر انڈسڑی کے معاملات حل ہونگے۔

پریس کانفرنس میں چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسویشن ذکااشرف کے علاوہ میاں محمد رشید بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان شوگرملزم ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملز 15 نومبر، وسطی پنجاب میں 20 نومبر جبکہ کے پی کے کی شوگر ملز 15 سے 20 نومبر تک چل جائیں گی۔