Tuesday, April 23, 2024

شوکت یوسفزئی نے بس بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کا ٹائم بڑھا کر اپریل کر دیا

شوکت یوسفزئی نے بس بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کا ٹائم بڑھا کر اپریل کر دیا
March 1, 2020
 پشاور (92 نیوز) بی آر ٹی منصوبے کی ڈیڈلائن پھر تبدیل ہو گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بس منصوبے کی تکمیل کا ٹائم مارچ سے بڑھا کر اپریل کر دیا۔ پشاور میں سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی کی نئی ڈیڈ لائن دے دی اور پہلی دی ہوئی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کر ڈالی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سے وزیر کھیل کا قلمدان مانگ لیا۔ وزیر اعلٰی نے انہیں انکار کر دیا اور کھیل کا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا۔ شوکت یوسفزئی کے بقول چند روز میں ان سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لیا جائے گا تاہم اس کا تعلق ان کی کارکردگی سے نہیں بلکہ ان ہی کی خواہش پر ان کا محکمہ تبدیل کیا جائے گا۔