Saturday, April 20, 2024

شوکت ترین کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار

شوکت ترین کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ورچوئل اجلاس سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا پے اور پنشن کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں۔ ‏کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔ ‏ملازمین کی کارکردگی کا تعین اہداف کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔ ‏بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات کے ساتھ معاوضہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بنیادی تنخوا کے ڈھانچے میں بے ضابطگیوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ‏تمام محکموں اور اداروں کیلئے یکساں بنیادی تنخوا کا ڈھانچہ تجویز کیا جائے،

شوکت ترین نے پنشن کے معاملے میں بین الاقوامی طور پر رائج طریقوں کو اپنانے کی تجویز ‏دی اور معاوضے کو کارکردگی سےجوڑنے کیلئے دائرہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور ‏بھی دیا۔