Thursday, April 25, 2024

شوکت بسرا کا جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

شوکت بسرا کا جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
December 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کپتان نے جیالوں کی ایک اور وکٹ گرا دی ۔ شوکت بسرا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق جیالے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے شوکت بسرا کے بارے میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے بیان میں کہا کہ شوکت بسرا کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ حسن مرتضی نے کہا شوکت بسرا کو 2018 سے پہلے ہی پییپلزپارٹی نکال چکی ہے۔ 2018 میں شوکت بسرا نے آزاد الیکشن لڑا۔ حسن مرتضی نے یہ بھی کہا  پی ٹی آئی پہلے سے ہی  لوٹوں کا قبرستان ہے۔ جہانگیر ترین لوٹوں کا جمع بازار لگانے کا ماہر ہے۔ انہوں نے کہا شوکت بسرا کا سیاسی مستقبل دیگر لوٹوں سے مختلف نہیں۔ دوسری طرف ایم کیو ایم میں تنظیمی بحران شدت اختیار کر گیا۔ سید سردار احمد نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اور بنیادی رکنیت اور رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم میں کام کرنا ناممکن ہے۔ کسی دوسری پارٹی میں جانےکا ارادہ نہیں۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔