Sunday, September 8, 2024

شوکت اللہ بنگش پندرہ روزہ ریمانڈر پر نیب کے حوالے

 شوکت اللہ بنگش پندرہ روزہ ریمانڈر پر نیب کے حوالے
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)احتساب عدالت نےسینیٹرسیف اللہ بنگش کےبیٹے شوکت اللہ بنگش کو15روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب پنجاب نے ملزم شوکت اللہ بنگش کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا،نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ لاہور کےعلاقےگلبرگ میں واقع قصرذوق شادی ہال کی اربوں روپے کی زمین کی خریداری کے سکینڈل  میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے شوکت اللہ نامزد ہیں ۔ اسی مقدمہ میں  جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم اور سینیٹر گلزا ر کے بیٹوں سمیت اہم سیاسی شخصیات شامل تھیں، کیس میں ملوث  انیس افراد اپنے حصے کی رقم ادا کر چکے تھے لیکن شوکت اللہ بنگش پر ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد رقم واجب الادا تھی اور وہ نیب کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔ لہذا مزید تفتیش کے لیےجسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیاجائے،عدالت نے ملزم شوکت اللہ بنگش کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔