Wednesday, April 24, 2024

شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردئیے

شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردئیے
April 11, 2021

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

شوپیاں کے علاقے ہادی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شوپیاں، کلگام اوراسلام آباد کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔ تین روز میں شہداء کی تعداد 10 ہوگئی۔