Friday, April 26, 2024

شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو نہتے کشمیری شہید

شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو نہتے کشمیری شہید
June 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں ، قابض فوج نے ضلع شوپیاں  میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، ماہ رمضان میں  بھی روزہ داروں پر ظلم و ستم ڈھانے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ درندہ صفت بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں  کے علاقے مولوچتراگَم  میں 2 نہتے کشمیری  نوجوانوں کو  فائرنگ کر کے شہید کردیا، دونوں  نوجوانوں کو  گھر گھر تلاشی کے دوران نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف  کشمیریوں کی بڑی تعداد  احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئی ، جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا،پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ احتجاج کو دبانے کیلئے قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ۔ رواں سال اکتیس مئی تک 101 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے ، جن میں سے پچیس کا تعلق شوپیاں سے تھا۔