Friday, March 29, 2024

شوپیاں، قابض بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

شوپیاں، قابض بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
October 1, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ لیتے ہوئے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ستمبر کے مہینے میں 14 کشمیریوں کو شہید کیا اور 32 کشمیری زخمی ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ماہ ستمبر میں بھارتی فوج نے 125 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا۔