Wednesday, April 24, 2024

شوٹنگ کی مہارت بنیادی فوجی تربیتی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے، آرمی چیف

شوٹنگ کی مہارت بنیادی فوجی تربیتی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے، آرمی چیف
December 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو جہلم گیریژن میں 41 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پی اے آر اے) کے مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں 26 اکتوبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہوا، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز، شہریوں سمیت 2500 سے زائد فائررز نے شرکت کی۔

مقابلہ میں مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام شامل تھیں، آرمی چیف نے شوٹنگ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل فائررز میں ٹرافیاں، تمغے تقسیم کیے۔

انٹر فارمیشن مقابلے میں ملتان کور پہلے، منگلا کور دوسرے نمبر پر رہی۔ چیف آف ایئر سٹاف کیٹگری میں ٹرافی پنجاب رینجرز نے حاصل کی۔ چیف ایئر سٹاف کیٹگری میں گلگت بلتستان سکاؤٹس رنر اپ رہے۔ انٹر سروسز میچز میں پاکستان آرمی نے چاروں مقابلے جیت لیے۔ پاک آرمی نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف میچز شامل ہیں۔

پاک فضائیہ چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف کیٹگری میں رنر اپ رہی۔ چیف آف نیول سٹاف میچ میں پاکستان نیوی دوسرے نمبر پر رہی۔

پاکستان آرمی نے اوپن نیشنل میچز میں شاٹ گن، لانگ رینج اور سمال بور ٹرافی جیتی۔ پاک فوج نے وزیراعظم "اسکلز ایٹ آرمز" بگ بور نیشنل چیلنج بھی جیت لیا۔ پاک بحریہ نے وزیراعظم "اسکلز ایٹ آرمز" بگ بور نیشنل چیلنج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف نے فائرنگ کرنے والوں کو نشانے بازی کے بہترین معیار کو سراہا۔ شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان قرار دیتے ہوئے، آرمی چیف نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کے بنیادی مقاصد کا مرکز ہونا چاہیے۔