Sunday, September 8, 2024

شورکوٹ : شوگر مل میں بوائلر پھٹنے سے آٹھ مزدور جاں بحق‘ پندرہ زخمی

شورکوٹ : شوگر مل میں بوائلر پھٹنے سے آٹھ مزدور جاں بحق‘ پندرہ زخمی
January 19, 2016
ٹوبہ ٹیک سنگھ (92نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے شورکوٹ میں شفیع شوگر ملزمیں اچانک بوائلز پھٹنے سے آٹھ مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پندرہ کے قریب مزدور زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکو ٹ منتقل کردیا گیا ہے جن میں سات مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا خوف ناک تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو گاڑیا ں ایک گھنٹہ لیٹ پہنچیں جبکہ مزدوروں نے زخمیوں کو اپنی مدد آ پ کے تحت ملز سے باہر نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا۔ دوسری جانب اطلا ع ملنے پر ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر نے ریسکیو کی چھ گاڑیوں کو شورکوٹ روانہ کردیا ہے اور اے سی پیر محل کو بھی فور ی طور پر جائے حادثہ پر پہنچے کی ہدایت کی ہے۔