Wednesday, May 1, 2024

شوبز شخصیات کی بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران احتیاط کی اپیل

شوبز شخصیات کی بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران احتیاط کی اپیل
May 14, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی شوبز شخصیات  کو  لاک ڈاؤن   میں نرمی کے دوران عوام کی جانب سے بے احتیاطی نے پریشان کرکے رکھ دیا،وینا ملک ،صنم سعید،اشنا شاہ ،شنیرا اکرم کی لوگوں پر تنقید ،کہتی ہیں کیا عید کی شاپنگ جان سے زیادہ پیاری ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کی جانب سے بے احتیاطی پر فنکار پریشان ہو گئے ۔ اداکارہ ویناملک کہتی ہیں پاکستانی عوام ایسے بے فکر ہو کر رش میں گھوم رہے ہیں  جیسے ہر شخص کورونا ویکسین جیب میں لیے گھوم رہا ہو ، یہ عوام کبھی نہیں سدھریں گے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ اور ماڈل شنیرا  اکرم نے لکھا انہیں بلاک سڑکیں اور ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہورہا ہے،اس ملک کو دیکھ کر رونا آرہا ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے بھی لوگوں کی عید خریداری پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا ’کیا ہمیں واقعی بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟۔

اداکارہ اشنا شاہ نے  لکھا ’ہاں اب سب کھل رہا ہے لیکن برائے مہربانی کیا ہم اب بھی سماجی فاصلہ اختیار کرسکتے ہیں، چپکیں مت، محفوظ رہیں‘۔

دوسری جانب اداکارہ مایا علی نے مستحق اور ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کیا جبکہ اداکارہ یشمہ گل اعتکاف میں بیٹھ گئی ہیں،جس کی خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے  مداحوں سے شیئر کی۔