Thursday, April 25, 2024

شواہد نہ ہوں تو الزامات نہیں لگانے چاہیئں، مرتضٰی وہاب

شواہد نہ ہوں تو الزامات نہیں لگانے چاہیئں، مرتضٰی وہاب
November 6, 2020
کراچی (92 نیوز) مشیر قانون سندھ مرتضٰی وہاب کہتے ہیں کہ شواہد نہ ہوں تو الزامات نہیں لگانے چاہیئں صرف دوہزار اٹھارہ کے الیکشن ہی نہیں دوہزار تیرہ کے انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں مافیاز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ گندم بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ سرد ماحول میں بڑھتی سیاسی تلخی حکومت واپوزیشن کے درمیان لفظی گولہ باری کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل وزیر اطلاعات ناصر شاہ کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کا انٹرویو پورا پڑھا جائے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اپنا منشور اور نظریہ ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مشیر قانون مرتضی وہاب بولے ہمارا بیانیہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ سیاست میں کسی کی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے صرف دوہزار اٹھارہ نہیں دوہزار تیرہ الیکشن میں شفافیت نہیں تھے۔ بولے ملک میں گندم بحران اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے وفاقی حکومت یوکرین کی مہنگی گندم امپورٹ کرکے اپنے کسان کو فائدہ دینے سے گریزاں ہے۔ سوال کراچی میں ٹرانسپورٹ نطام کی تباہ حالی پر ہوا تو جیالے رہنماء نے کہا کہ لاہور کی اورنج ٹرین کے لئے ساورینٹ گارنٹی وفاق نے دی مگر کراچی سرکلر ریلوے کے لئے تاحال نہیں ملی۔