Thursday, April 18, 2024

شوال کا چاند نظر آگیا ، عید الفطر آج منائی جائیگی

شوال کا چاند نظر آگیا ،  عید الفطر آج منائی جائیگی
May 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز) شوال کا چاند نظر آگیا ، آج عید الفطر منائی جائیگی  ،مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کر دیا ۔

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شوال 1441 ہجری کا چاند  دیکھنے کیلئے کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چمن سے 15لوگوں کے چاند دیکھنے کی شہادت ملی، پسنی سے بھی جم غفیر کے چاند دیکھنے کی شہادتیں ملیں  ، اکا دکا آنے والی شہادتوں کا ہم نے اعتبار نہیں کیا۔

مزید بولے صدر یا وزیر اعظم نے کوئی ڈکٹیشن نہیں دی ، کسی نے ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی تو عہدہ چھوڑ دیں گے ، شرعی معاملات میں فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں  ۔