Sunday, May 19, 2024

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
May 23, 2020
کراچی (92 نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے متعلق فیصلہ ہوگا۔ جبکہ ماہرین فلکیات نے شوال کا چاند 24 مئی کو نظرآنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ یکم شوال کب ہوگی؟، عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت آج ہوگا۔ ماہرین فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال مطابق آج بروز ہفتہ ملک میں چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ قوی امکان ہے کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں آج غروب آفتاب 7بج کر 14 منٹ پر ہوگا اور افق پر چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ ہوگا۔