Friday, May 3, 2024

شوال کا چاند 24 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، محکمہ موسمیات

شوال کا چاند 24 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، محکمہ موسمیات
May 16, 2020

کراچی  ( 92 نیوز) محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی پیش گوئی کر دی ، کہاکہ ماہ شوال1441 ہجری کا چاند 24 مئی کو نظرآنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نےشوال کے چاند کی پیش گوئی کردی ، شوال کاچاند 30 رمضان یعنی 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جس کے مطابق یکم  شوال عیدالفطر  25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے ۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 22 مئی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی ، 7 بج کر 54 منٹ پرسورج غروب ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 مئی اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔