Thursday, April 18, 2024

شوال میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب مکمل ،شوال دہشتگردوں سے مکمل کلیئرکرالیا گیا : آپریشن کمانڈر بریگیڈیئر شبیر

شوال میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب مکمل ،شوال دہشتگردوں سے مکمل کلیئرکرالیا گیا : آپریشن کمانڈر بریگیڈیئر شبیر
May 20, 2016
پشاور(92نیوز)پاک فوج نے شوال میں ضرب عضب آپریشن مکمل کر لیا ہے اور شوال کو کلئر کر دیا ہے، پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک لمبی سرنگ کا بھی سراغ لگا لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج نے شمال وزیرستان کے آخری علاقے شوال کو بھی کلئر کرکے  شوال میں ضرب عضب اپریشن کا عسکری مرحلہ مکمل کر لیا ہے،  ، شوال کے آپریشن کمانڈر بریگیڈئر شبیر کے مطابق اس آپریشن میں 100سے 120 دہشت گرد مارے گئے اور 80کے قریب زخمی ہوئے ، آپریشن سے قبل 1200سے ڈھائی ہزار دہشت گرد اس علاقے میں موجود تھے جو افغانستان فرار ہو گئے ہیں،اس علاقے میں پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں پاک فوج نے ایک سرنگ کی نشاندہی بھی کر دی ہے جہاں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ  دوسرے ساتھیوں سمیت مقیم تھے ، 300میٹر لمبی اور 35 فٹ گہری سرنگ ڈرون کے حملے کی صورت میں بھی محفوظ تصور کی جاتی رہی۔ شوال آپریشن کے دوارن بھاری اسلحہ کے علاوہ دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک ہموی کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔