Sunday, September 8, 2024

شوال : سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد ہلاک ،کرنل اور ایک جوان شہید

شوال : سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد ہلاک ،کرنل اور ایک جوان شہید
August 24, 2015
شوال(92نیوز)شوال میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،،کرنل اور ایک جوان شہید ہو گئے  ۔ تفصیلات کےمطابق شوال میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور زمینی آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دھشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہو ئی ہے جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6دھشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کرنل فیصل ملک اور ایک سپاہی بھی شہید ہو گیا۔