Saturday, September 7, 2024

شوال اور دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 50دہشتگرد ہلاک

شوال اور دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 50دہشتگرد ہلاک
August 17, 2015
شوال(92نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے بمباری سےپانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ نرئے زوئے اور تحصیل دتہ خیل لتکا مداخیل میں کارروائی کی۔ فضائی کارروائی میں 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ۔