Friday, April 26, 2024

شنگھائی میں ڈیجیٹل آرٹ کولیکٹو میوزیم کھولا جائیگا

شنگھائی میں ڈیجیٹل آرٹ کولیکٹو میوزیم کھولا جائیگا
November 1, 2019
شنگھائی (92 نیوز) چین کے شہر شنگھائی میں ڈیجیٹل آرٹ کولیکٹو میوزیم کھولا جائے گا۔ پچاس ڈیجیٹل آرٹس ورکس نمائش کے لیے پیش کیے جائے گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں شاندار کامیابی کے بعد اس ماہ اس میوزیم کا شنگھائی میں افتتاح کیا جائے گا۔ میوزیم میں پچاس ڈیجیٹل آرٹس ورکس نمائش کے لیے پیش کیے جائے گے جن میں سے بعض آرٹس ورکس کی پہلی دفعہ رونمائی ہو گی۔ اس سال کے آغاز میں ٹیم لیب نامی آرٹ گروپ شنگھائی میں ڈیجیٹل نمائش کا انعقاد کر چکا ہے، جس میں دو لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔