Friday, April 26, 2024

شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل جوکووچ کے نام

شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل جوکووچ کے نام
October 18, 2015
شنگھائی (سپورٹس ڈیسک)نوواک جوکووچ نے  شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، عالمی نمبر ون نے فائنل میں جو ولفرائیڈ سونگا کو شکست  دی ۔شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل چین کے صنعتی شہر شنگھائی میں کھیلا گیا۔ تفصیلات کےمطابق فائنل دس گرینڈ سلامز کے فاتح نوواک جوکووچ اور فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا  کے درمیان کھیلا گیا۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے فرانسیسی حریف کو بہ آسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ چھے ایک سے جیتا اور دوسرے سیٹ میں چھے چار سے کامیابی حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ جوکووچ تیسری بار  شنگھائی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب  ہوئے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ان کا یہ نواں ٹائٹل ہے۔